لائبہ خان کل سے میرین تھیٹرساہیوال میں جلوہ گر ہوں گی

لائبہ خان کل سے میرین تھیٹرساہیوال میں جلوہ گر ہوں گی
 لائبہ خان کل سے میرین تھیٹرساہیوال میں جلوہ گر ہوں گی

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر لائبہ خان کل سے میرین تھیٹر ساہیوال میں جلوہ گرہوں گی۔ لائبہ خان کو میرین تھیٹر ساہیوال میں 11 اکتوبر کو شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامے”ویلے مصروف“ میں کاسٹ کیاگیاہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر اسد بٹ ہیں۔ لائبہ خان نے کہاکہ میرین تھیٹر کے پلیٹ فارم سے ڈرامہ شائقین نے انہیں ہمیشہ ویلکم کیا ہے اور انہوں نے بھی جی جان سے اپنی پرفارمنس دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ تھیٹر انڈسٹری میں نئے تھیٹر بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اب سٹیج ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ سٹیج ڈرامہ ان کی تمام تر ڈپریشن اور ٹینشنوں کا واحد علاج ہے۔

لائبہ خان نے مذید کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس کو اتنا بہتر بناؤں کہ اپنی دھوم چھوڑ کر آؤں اور لوگ مدتو ں اس پرفارمنس کو یاد رکھیں۔

مزید : کلچر


loading...