گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے دور ہوں،بابرہ علی

  گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے دور ہوں،بابرہ علی
   گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے دور ہوں،بابرہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر بابرہ علی نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔بابرہ علی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام ہو تا ہے ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ کوئی تھیٹر کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

مزید :

کلچر -