ایم ایف ایس پروڈکشن نے نئے ڈرامے کی شوٹنگزکا آغازکردیا

ایم ایف ایس پروڈکشن نے نئے ڈرامے کی شوٹنگزکا آغازکردیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)نئے چہروں کو شوبزانڈسٹری میں متعارف کروانے والے ادارے ایم ایف ایس پروڈکشن نے اپنی ویب سیریزکے لئے بننے والے نئے ڈرامے کی شوٹنگزکا آغازکردیا ہے،ان دنوں شوٹنگزخوبصورت مقامات پرکی جارہی ہیں،اس ڈرامے کے ڈائریکٹرفخرشہزاداورتبسم بھٹی ہیں جبکہ کاسٹ میں فخرشہزاد،تبسم بھٹی،کرن خان،زبیر،صابرعلی ودیگر شامل ہیں، یادرہے کہ ڈائریکٹر،ایکٹرفخرشہزادباکمال فنکار ہیں، جوکہ اپنے فن کا بہت خوب استعمال کررہے ہیں،انہوں نے اپنے فن کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھرکررکھا ہے،پاکستان شوبزانڈسٹری کو ایسے ہی ٹیلنٹڈفنکاروں کی ضرورت ہے جواپنے فن سے پیارکرتے ہیں اور فن کے سمندرمیں ڈوب کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر عوام میں مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -