فلمسٹار مدھو کل سے ورثہ تھیٹر شیخوپورہ میں پرفارم کریں گی

فلمسٹار مدھو کل سے ورثہ تھیٹر شیخوپورہ میں پرفارم کریں گی
 فلمسٹار مدھو کل سے ورثہ تھیٹر شیخوپورہ میں پرفارم کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار مدھو کل سے ورثہ تھیٹر میں پرفارم کرینگی۔تفصیلات کے مطابق مدھو کو رائیٹر ڈائریکٹر راجہ مشتاق کے نئے سٹیج ڈرامے”دنیا رنگ رنگیلی“ میں کاسٹ کیا گیاہے جو کل سے ورثہ آڈیٹوریم شیخوپورہ میں شروع کیا جارہاہے اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ شکیل چن،انور ماہی،گوگا جی،سحر ملتانی،مائرہ جی،رانی خان،پلک شہزادی و دیگر اداکار کام کریں گے۔ مدھو نے کہاکہ اس ڈرامہ کے لئے ان کی خاص تیاری ہے کیونکہ آجکل مقابلہ بازی کا دور ہے آپ کو اپنا آپ منوانے کے لئے کڑی محنت کرنی پڑتی ہے مدھو نے کہاکہ شائقین آپ کی پرفارمنس کی بدولت ہی آپ سے پیار کرتے ہیں اور اگر آپ پرفارمنس اچھی نہ دیں تو ان کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اس لیئے پرفارمنس کی بات پر میں کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتی۔
فلمسٹار مدھو ان دنو ں سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں کی شوٹنگز میں بھی مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -