فلم انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں،دیا جٹ

فلم انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں،دیا جٹ
 فلم انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں،دیا جٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں ان خیالات کا اظہار فلمسٹار دیا جٹ نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کہاکہ ان کی ایک پنجابی ”پیشی گجراں دی“اور ایک اردو فلم”ٹو مچ“کی کامیابی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور ان کی زیرتکمیل فلموں میں ”آئی ہیٹ لو“ اور ”ضدی رانا“ شامل ہیں انہیں امید ہے کہ وہ بھی سپر ہٹ ثابت ہوں گی۔ دیا جٹ نے کہاکہ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹیج ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں بھی مصروف ہوں جن میں انہیں بیحد پذیرائی مل رہی ہے۔

وہ کسی ایک کردار کی چھاپ خود پر نہیں لگوانا چاہتیں اس لئے اپنے ہر پراجیکٹ میں ان کا کردار ہٹ کر ہوتا ہے جسے پرستار سراہتے اور پسند کرتے ہں۔پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیا جٹ کا کہنا تھا کہ اوپر تلے پنجابی فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے اور نئی فلمیں نئے موضوعات لئے ہوئے ہیں اور اس کو بنانے والے بھی پرجوش ہیں انشاء اللہ انہیں یقین ہے کہ پنجابی فلموں کا دور ایک مرتبہ پھر لوٹ آیاہے اور فلم شائقین ان کو پذیرائی بخش رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...