پاکستان میں یوٹیوبر بننے والے فنکاروں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں یوٹیوبر بننے والے فنکاروں کی تعداد میں اضافہ
 پاکستان میں یوٹیوبر بننے والے فنکاروں کی تعداد میں اضافہ

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں یوٹیوبر بننے والے فنکاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ شہرت کے ساتھ ساتھ یہ کمائی کا بھی ذریعہ ہے۔اور اب اس دوڑ میں نامور اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز بھی شامل ہوگئی ہیں اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام ذاتی سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’یو می اینڈ یوٹیوب‘ چینل متعارف کیا ہے۔اقراء عزیز کے یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلاول عباسی شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنے چینل پر 23 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اقراء عزیز ہوں اور میں بالکل بھی بورنگ نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں مزید اپنی تصاویر آپ سب سے شیئر کروں؟اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر آپ میری عادتیں، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں، سب جاننا چاہتے ہیں تو میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔

مزید : کلچر


loading...