پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے،و لی حامد

پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے،و لی حامد
 پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے،و لی حامد

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار وگلوکار ولی حامد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے گھرانے کو بڑی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے لیکن راگا بوائز نے اسے نئی جدت دی ہے اورکلاسیکل اور ویسٹرن میوزک کا امتزاج متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کلاسیکل موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے کلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام اور مقام بنایا ہے۔ہم بھائیوں نے بھی اپنے والد سے کلاسیکل موسیقی کی بنیادی تربیت حاصل کی اور کلاسیکل موسیقی ہماری بنیاد ہے جسے ہم کبھی بھی چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ یہی ہماری پہچان ہے۔

مزید : کلچر


loading...