حکومت اپوزیشن کو چھوڑ کر اپنی اصلاح کرے،لیاقت بلوچ

حکومت اپوزیشن کو چھوڑ کر اپنی اصلاح کرے،لیاقت بلوچ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیاسی کارکنان اور علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو ریاستی طاقت اور جھوٹے پروپیگنڈے سے دیوار سے لگانے کی بجائے عمران خان سرکار اپنی اصلاح کرے۔ پارلیمنٹ فعال بنائے، قانون سازی کے لیے آرڈی نینس کا طریقہ ترک کرے۔ مسئلہ کشمیر، بھارتی جارحیت اور قومی بحرانوں کے مقابلہ کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ قومی قیادت کے متحد ہونے سے بحران ٹل جائیں گے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اچھے بیانیہ سے اہم ایشوز کو چھیڑا۔ اس تقریر کے بعد کشمکش اور عالمی محاذ پر جنگ تو اب شروع ہوئی ہے لیکن حکومت کی نااہل، کرپٹ، سیکولر، مذہب بے زار اور غیر ذمہ دار کھلنڈرے افراد کی ٹیم ایسے مقابلے کی سکت نہیں رکھتی۔

اور نہ ہی کوئی تیاری ہے۔ تمام دینی جماعتوں، قیادت اور دینی علمی دانشوروں کو اس محاذ پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افراط زر، بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہیں۔ ٹیکس نفاذ کی غیر حکیمانہ حکمت عملی اور آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف کے دبا? پر قومی معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -