وزیر داخلہ ملک کی سیاسی فضا خراب کر رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

وزیر داخلہ ملک کی سیاسی فضا خراب کر رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ ملک کی سیاسی فضا خراب کررہے ہیں، اعجاز شاہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھی ہیں، وہ اپوزیشن کو دھکمیاں دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں،انہوں نے کہاکہ دورہ چین کے دوران عمران نیازی وزیراعظم کم اور اپوزیشن لیڈر زیادہ محسوس ہوئے ہیں، عمران نیازی نے ایک سال تک عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا،ایک طرف عمران نیازی چین میں بھی اپوزیشن کے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ہر تقریب میں اپوزیشن کو ہی ہدف بناتے ہیں، وہ اپوزیشن سے اتنا خوف زدہ کیوں ہیں کہ دور ہ چین میں بھی مقبول قائدین کو ہدف بنارہے ہیں، عمران نیازی نے ہمیشہ دوسروں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

حسن مرتضیٰ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -