مسز عفت مصطفی اور علی اصغر حسینی کے زیراہتمام مجالس عزا

مسز عفت مصطفی اور علی اصغر حسینی کے زیراہتمام مجالس عزا

  

لاہور (پ ر) مسز عفت مصطفٰے کی جانب سے بی بی سکینہ کے یوم شہادت کے موقع پر تاریخی سالانہ مجلس عزا برائے خواتین ہفتہ 12 اکتوبر کو 2 بجے دوپہر امام بار گاہ بلتستانیہ میں مین بازار اسلام پورہ میں ہو گی۔ سحر خواجہ، شمسہ بختیاری سوز خوانی اور ذاکرہ سیدہ زاہرہ نقوی خطاب کریں گی اختتام مجلس پر شبیہ تابوت بی بی سکینہ برآمد ہوگا

٭ متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری علی اصغر الحسینی کی رہائش گاہ شمس آباد شاہدرہ ٹاؤن میں 12اکتوبر کو 5بجے شام بسلسلہ شہادت بی بی سکینہ مجلس عزاء برائے خواتین منعقد ہو گی۔جس سے سیدہ صالحہ نقوی،سیدہ کائینات نقوی،ذاکرہ میمونہ بتول و دیگر خطاب کریں گی،مجالس میں لاہور سمیت مختلف شہریوں سے لوگ شرکت کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -