آ ل پاکستان ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی،انتظامات مکمل

آ ل پاکستان ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی،انتظامات مکمل

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان 38 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے منعقد ہو گی۔ کانفرنس کے داخلی راستوں کو خوش آمدید کے دیدہ زیب بینروں سے مزین کیا جا چکا ہے۔ کانفرنس کے جمیع امور اور جملہ انتظامی معاملات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے چاروں اطراف میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا غلام مصطفی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، جناب سراج الحق اور مولانا صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی سمیت ملک بھر کی ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات کا ایمان پرور خطاب ہوگا۔

۔ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی، مولانا قاضی احسان احمد اور مفتی محمد راشد مدنی نے صحافیوں سے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ مختلف نشستوں کی صدارت مولانا سید سلمان بنوری، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا محب اللہ لورالائی، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا فضل محمد، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالمجیب بیر شریف اور دیگر مشائخ عظام فرمائیں گے۔ 10/اکتوبر کو کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صبح دس بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا۔ افتتاحی سیشن سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا توصیف احمد حیدر آباد،مولانا مختار احمد تھرپارکر، مولانا تجمل حسین نواب شاہ، مولانا عبدالحکیم نعمانی چیچہ وطنی، مولاناعبدالستار گورمانی خانیوال، مولانا غلام حسین جھنگ، مولانا عبدالنعیم لاہور، مولانا فقیر اللہ اختر، مولانا محمد طیب اسلام آباد، مولانا محمد طارق معاویہ، مولانا فضل الرحمن منگلا، اور مولانا محمد ضیاء الدین آزاد سمیت دیگر کئی حضرات خطاب فرمائیں گے۔ دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -