سیاسی آتش فشاں ناکام حکومت کو بہا لے جائے گا،اویس نورانی

سیاسی آتش فشاں ناکام حکومت کو بہا لے جائے گا،اویس نورانی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے خاتمے کا نقارہ بج چکا ہے۔ ملکی سیاست میں آتش فشاں پھٹنے والا ہے جو ناکام حکومت کو بہا لے جائے گا۔ دھرنا پارٹی ہمارے دھرنے کو غلط نہیں کہہ سکتی، 27 اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ آزادی مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ اپوزیشن کو پُرامن احتجاج سے روکنا غیر آئینی ہو گا۔ انسانوں کا سمندر حکومتی رکاوٹوں کو بہا لے جائے گا۔ موجودہ حکومت سول مارشل لا کی بدترین مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا بازار گرم ہے۔ احتساب کو تماشا بنانے والے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حکومت کشمیر کاز کے لئے یہکجہتی کا ماحول بنانے کی بجائے سیاسی انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔ اب حکومت کے ساتھ کھلی جنگ ہو گی۔ موجودہ حکومت کو برداشت کرنا ملک سے غداری ہو گی۔ سڑکوں پر نکلنے کا وقت آ گیا ہے،اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی حکومتی کوششیں ناکام بنائیں گے۔

اویس نورانی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -