مودی کو کشمیر میں قتل عام کا سلسلہ ہر صورت روکنا ہو گا،انصر مجید

مودی کو کشمیر میں قتل عام کا سلسلہ ہر صورت روکنا ہو گا،انصر مجید

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ مودی سرکارکوکشمیر میں معصوم مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ ہرصورت ختم کرناہوگا۔وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران بھی بھارتی انتہاپسندی کی مذمت کر رہے ہیں۔ہٹلر مودی کا دراصل ضمیر مر چکا ہے۔وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاکہعمران خان کے بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں خطاب نے مودی سرکار کو ہلاکر رکھ دیا۔مودی کو تاریخ کا بدترین ڈکٹیٹر اور سیاستدان تصور کیاجا رہاہے۔معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کرتے ہوئے بھارتی فوج کو شرم آنی چاہیے۔بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے دوران دو نوجوانوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ پاکستانی سیاستدان ذاتی مفادات سے نکل کر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلندکریں۔ انڈیاکوکشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مجبور کردیں گے۔

پاک بھارت جاری کشیدگی خطے کے امن پر سنگین نتائج سامنے لاسکتی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے بلاامتیاز احتساب کے اعلان کو خوش آئندقراردیتے ہیں۔پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں نے عوامی پیسہ ہڑپ کرکے قومی خزانے پر ڈاکہ مارا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -