لیگی رہنما نبیلہ یاسمین کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پروگرام

لیگی رہنما نبیلہ یاسمین کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پروگرام

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پی پی 173 کی صدر نبیلہ یاسمین نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کے حقوق کی آگاہی پر کام کرنے والی این جی او وائس کے تعاون سے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں لاہور کی جنرل سیکرٹری نسیم بانو، کوآرڈینیٹر فرح سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نبیلہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے خواتین کو ہر سطح پر تحفظ فراہم کرنے کے لئے قوانین مرتب کئے ہیں۔

جس کے تحت خواتین کو کسی بھی قسم کا مسئلہ ہوتا ہے تو ان کے لئے حکومت کی جانب سے 1043 فری ہیلپ لائن ہے جس میں خواتین راؤنڈ دی کلاک ایمرجنسی کال کر کے قانونی مشورے لینے کے علاوہ ہنگامی مدد بھی طلب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو وراثت میں مذہب اور دستور پاکستان کے مطابق قانونی حق، بچپن کی شادی، نان نفقہ، طلاق بارے قوانین، مسلم عائلی قوانین اور نکاح نامہ کے حوالے سے خواتین میں شعور کی بیداری کے لئے آگاہی مہم ہر سطح پر جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -