الیکشن کے دوران تاجر بھائیوں سے کئے وعدے پورے کروں گا،عمرجاوید

  الیکشن کے دوران تاجر بھائیوں سے کئے وعدے پورے کروں گا،عمرجاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ لاہور عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے میں جو وعدے کئے تھے ان پر پوری طرح عمل پیرا ہوں گا،ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت میرا ویژن ہے جس سے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مخالف عناصر کو ابھی تک میری جیت ہضم نہیں ہورہی اسی لئے وہ مختلف حیلے بہانوں سے تاجر بھائیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔