حکمران کوششوں کے باوجود شریف برادران پر کرپشن ثابت نہ کر سکے،سلیم رضا

حکمران کوششوں کے باوجود شریف برادران پر کرپشن ثابت نہ کر سکے،سلیم رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی کا ل حکمرانو ں کیلئے ٹر یلر ہے ابھی تو پار ٹی شروع ہو ئی ہے آ گے آ گے دیکھیے ہو تا ہے کیا،پی ٹی آئی کی تمام تر انتقامی کارروائیو ں کے باجو د شریف فیملی پر کر پشن ثا بت نہیں ہوسکی ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مریم نواز کی احتسا ب عدالت پیشی کے موقع پر پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ کل تک سی پیک کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آ ج چین میں اس منصو بے کی تعریفیں کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے چینی منصو بو ں کو ملک میں روک کر پاکستان کا ار بو ں روپے کا نقصان کیا، اور اس کے سا تھ اور نج لا ئن ٹر ین پر کام کوروک کر حکمرانو ں نے لیگی مخا لفت کے سا تھ چین کو بھی پر یشان کیا، انہو ں نے کہاکہ سیا ست اورکر کٹ کھیلنے میں فر ق ہے عمران خان نہ اچھے کھلا ڑی ہیں نہ اچھے سیا ست دان۔

، 126د ن کنٹینر پر کھڑے ہو کر ز بان درازی کرنے والے کپتان صاحب مو لانافضل الرحمن کی ایک کا ل پر ہی گھبرا گئے ہیں۔

سلیم رضا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -