انسداد ڈینگی مہم کے دوران 1366مقامات سے لاروابرآمد، 112مقدمات درج 

  انسداد ڈینگی مہم کے دوران 1366مقامات سے لاروابرآمد، 112مقدمات درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس نادر ہال میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس، ایم پی اے ام البنو علی، مس شمسہ علی، مس راشدہ خانم اور مسٹر امین ذوالقرنین نے شرکت کی، ایم پی ایز کو لاہور کی سطح پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ عوامی نمائندے ڈینگی سرویلنس کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ سرویلنس کے دوران 85653 گھروں کو چیک کیا گیا اور 20135 سپاٹس کا وزٹ کیا گیا،1366 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 112 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔ دریں اثناء دریں اثناء  اے سی رائیونڈ نے ایک اجلاس میں  کہا کہ  آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران 8003 سپاٹس اور 42596 کنٹینرز کو چیک کیا گیا،37 مقامات سے لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  ان ڈور سرویلنس کے دوران 44242 گھروں کو چیک کیا گیا اور321414 کنٹینرز کو چیک کیا گیا،323 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ تحصیل سٹی میں اے سی سٹی فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں  ڈی ڈی او ایچ داتا گنج بخش زون سمیت دیگر محکموں نے شرکت کی۔ اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے کہا کہ دوران آؤٹ ڈور سرویلنس 2585 سپاٹس کو، 17313 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی اور40 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ دوران ان ڈور سرویلنس 19153 گھروں کو اور 167511 کنٹینرز کو چیک کیا گیا،297 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔