ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

      ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آشیر باد سے فارما کمپنیوں کی طرف سے شوگر، بلڈ پریشر اور معدے کے امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قر ارداد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حناپرویزبٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آشیر باد سے فارما کمپنیوں کی طرف سے رواں سال جنوری سے لے کر اب تک شوگر، بلڈ پریشر اور معدے کے امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا اور ادویات ساز کمپنیوں نے نئی قیمتوں کی فہرست جا ری کردی ہے۔شوگر کی دوا کی قیمت میں 30 روپے، بلڈپریشر کی دوا کی قیمت میں 12 روپے جبکہ السر، شوگر اور بلڈ پریشر کی دوائیوں میں مجموعی طور پر 40 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -