لاریکس کالونی کا خراب فلٹریشن پلانٹ بحال،عوام کا کوآرڈینیٹرز سے اظہار تشکر

لاریکس کالونی کا خراب فلٹریشن پلانٹ بحال،عوام کا کوآرڈینیٹرز سے اظہار تشکر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) عوام کے بنیادی مسائل کاحل تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،اب کسی کو اپنے جائز کا کرانے کے لئے سیاسی رہنماؤں کے گھروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف این اے123کے کوآرڈینیٹر میاں وحید اور یونین کونسل 12کے کوآرڈینیٹر میاں شکیل نے لاریکس کالونی شاہدرہ میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کرانے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اہل علاقہ نے گورنر پنجاب چودھری سرور، میاں وحید اور میاں شکیل کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔میاں وحید نے اس موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ کے ساتھ ماضی میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان رہا لیکن اب ہم گورنر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اہلیان شاہدرہ کو ان کا جائز مقام دیں گے اور ان کے بنیادی کام فوری کریں گے۔اس موقع پر میاں شکیل نے کہا کہ ہم شاہدرہ کے لئے خصوصی دلچسپی لینے پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور کوآرڈینیٹر میاں وحید کے مشکور ہیں جو ہماری ایک آواز پر موقع پر پہنچ کر ہمار ے کام فوری کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر میاں وحید کی قیادت جاری و ساری رہے گا۔اس موقع پر سینئر سیاسی رہنما شفقت جٹ نے کہا کہ میاں وحید اور میاں شکیل نے ہمارا درینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر سرفراز،ندیم،،حافظ خلیل،تاجر رہنمامیاں جمیل،عامر گورایہ اور رضوان سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاح

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -