عوام دشمن نظام میں غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،خرم گنڈاپور

  عوام دشمن نظام میں غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،خرم گنڈاپور

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام دشمن نظام میں کبھی بھی غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ یہ نظام ہی عوام کا اصل دشمن ہے جس نے سات دہائیوں سے غریب عوام کو اپنے پنجوں میں دبوچ رکھا ہے۔ پاکستانی نظام انتخاب عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے جس میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ موجودہ عوام دشمن نظام میں کرپشن،بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مسائل کے حل کے لیے موجودہ عوام دشمن نظام میں تبدیلی ضروری ہے۔ عوام دشمن نظام کی وجہ سے اڑھائی کروڑ سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے، تین فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار طبقے نے 97فیصد عوام کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ غربا ء اور مساکین کے لیے زندگی کی آسانیوں کے اسباب پر ضرور توجہ دینی چاہیے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ بیروزگار لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں۔ بے ہنر لوگوں کو ہنر مند بنایا جائے اور ایسے امکانات پیدا کیے جائیں جس میں سرمایہ پنپ سکے اور لوگ خوشحال ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام ایماندار تاجروں اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کابھی استحصال کررہا ہے

گنڈا پور

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...