محدث اعظم کانفرنس 16اکتوبر کو ہو گی

  محدث اعظم کانفرنس 16اکتوبر کو ہو گی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک پاکستان کے رہنما بانی سنی کانفرنس بنارس ابو الحامدالشاہ سید محمدکی یاد میں حلقہ اشرفیہ پاکستان کے زیر اہتمام27ویں سالانہ محدث اعظم ہند کچھوچھوی کانفرنس 16اکتوبر کو دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 11بجے دن سے شام5تکہوگی جس کی صدارت پیر سید محی الدین محمداشرف الجیلانی کریں گے۔ کانفرنس سے ناظم اعلیٰ درالعلوم جامعہ نعیمیہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی‘مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹرمفتی حسیب قادری‘شیخ الحدیث مفتی خلیل احمدقادری‘پیر سید زین العابدین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ ابو المعالی‘مولانا منشاء تابش اشرفی‘ مولانا یاسین نعیمی اشرفی و دیگر شرکت کریں گے۔

‘حافظ نصیر احمد اشرفی سمیت ملک کے جید علماء کرام ومذہبی قائدین خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں ڈائریکٹرایوان اقبال ڈاکٹرطاہر حمید تنولی‘مفتی صادق فرید سعیدی اشرفی‘سید ظہیر شاہ بخاری‘ مفتی محمدرفیق اشرفی‘قاری محمدعلی اشرفی‘صوفی ارشد اقبال‘حافظ اشفاق احمد‘حمزہ ذاولفقار اشرفی‘مولانا ظہیر احمدبابراشرفی نعیمی‘ سمیت ملک کے نامور علماء کرام ومشائخ عظام اور حلقہ اشرفیہ پاکستان سے وابستہ ہزاروں عقیدت مند‘مریدین شریک ہوں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...