انصاف صحت کارڈ وزیر اعظم کا غریبوں کیلئے تحفہ ہے،اعجاز چودھری

انصاف صحت کارڈ وزیر اعظم کا غریبوں کیلئے تحفہ ہے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ کا اجراء وزیراعظم عمران خان کی طرف سے غریب عوام کے لئے تحفے سے کم نہیں ہے، غریب عوام کو علا ج معالجہ کی سہولت سے اپنے خاندان کے علاج کی کوئی فکر نہیں ہوگی،کروڑوں لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے، پی ٹی آئی کی حکومت عام طبقے کو صحت سہولتیں فراہم کرنا اوالین ترجیح ہے، ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے صرف اپنے چمچوں کڑچھو کے لئے سکیمیں بنائی تھیں، پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے پہلے دن سے غریب آدمی کی بہتری کے لئے منصوبہ بندی کی ہے وہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء، پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے۔

، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ حکومتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر اپنے پیٹ بھرے ہیں اور ملک و قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے،بلاتفریق احتساب سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل رہی ہیں، ملکی لٹیروں کو ملکی لوٹی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گاوگرنہ جیلیں اور رونا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے،اس موقع پر ارمغان صادق، اسد قدوسی، عفت بخاری، عرفان حسن، اکبر گجر، مہر عابد حنیف، فرحان شاہ، سردار عظیم اللہ، ذوالفقار علی خان، سمیت دیگر کارکنان اور پارٹی رہنماء موجود تھے۔

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...