جے یو آئی کا مارچ کشمیر کاز سے دشمنی کے مترادف ہے،پیر عبدالحق

      جے یو آئی کا مارچ کشمیر کاز سے دشمنی کے مترادف ہے،پیر عبدالحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاک کشمیر یونٹی کونسل کے مرکزی رہنما ؤں نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں مارچ کشمیر کاز سے دشمنی ہے، مولانا فضل الرحمن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کب مارچ کریں گے یہ بھی قوم کو بتادیں۔ پیر عبدالخالق القادری، سید شفیق احمد شاہ اور سید احسان گیلانی نے عزت رسول ؐ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کانفرنس کے مقام ناصر باغ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر عبدالخالق القادری کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مفاد کیلئے مارچ کسی بھی طور پر مناسب نہیں بلکہ یہ سیاسی مارچ کشمیر کاز سے دشمنی ہے۔ مولانا فضل الرحمن ایک طویل عرصے بعد اقتدار مراعات سے الگ ہو ئے ہیں یہ چیز ان سے برداشت نہیں ہورہی جبکہ انکا بیٹا اسمبلی میں موجود ہے۔

بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی سابقہ دور میں مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کاز کیلئے کچھ نہیں کیا۔پورا ملک، عوام، مذہبی وسیاسی جماعتیں اس وقت تمام اختلافات بھلا کر کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ہیں اور اس وقت بیک آواز ہو کر ہو کر عالمی برادری کو واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ ہم سب مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
پیر عبدالحق