حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،راشد حفیظ

  حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،راشد حفیظ

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم راولپنڈی کے فوکل پرسن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، فضا اور پانی کی آلودگی کے خاتمے اور اس کے ساتھ جڑے دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے پنجاب کی حکومت وسائل کے بہترین اور شفاف استعمال پر عمل پیرا ہے. انہوں نے یہ بات یونین کونسل 16 میں فراہمی آب کیلئے بچھائی گئی نئی پائپ لائن پر اظہار تشکر کیلئے معززین علاقہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں عوام الناس کی ایک بڑی تعداد کو پینے کاصاف پانی میسر نہیں جس کی وجہ ماضی میں اس پر توجہ نہ دینا ہے۔

۔ صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت سیوریج اور آلودگی کے متعدد ذرائع کی وجہ سے صحت عامہ کا معیار کم ہے۔ اس صورتحال میں بیماریاں زیادہ پھیلتی اور حکومت کو مریضوں کے علاج معالجے پر زیادہ پیسے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ بیماریاں پھیلنے کے اسباب کو ختم کر کے جو پیسہ ہسپتالوں میں ادویات وغیرہ پر خرچ کیا جاتا ہے وہی پیسہ ادھر سے بچا کر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی پر خرچ کیاجائے تاکہ لو گ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اس ویژن کے تحت ہمارے ہسپتالوں میں رش کم ہو گا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل سے قومی تعمیر نو کے عمل میں زیادہ تیزی آئیگی. اس موقع پر معززین علاقہ نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور راجہ راشد حفیظ کے توسط سے وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ میں اسلام، پاکستان اور کشمیری عوام کی بھرپور نمائندگی کرنے پر مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...