دستور کی اسلامی دفعات پر فوری عملدرآمد کیا جائے،محمد الطاف
لاہور (سٹی رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے کہا کہ دستور پاکستان کے تقاضے کے مطابق دستور کی اسلامی دفعات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔دینی مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے,پانچوں وفاقوں کو باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے خودمختار امتحانی اور تعلیمی بورڈ کی قانونی حیثیت دی جائے،دینی مدارس کے خلاف منفی پروپگنڈے اور بے بنیاد الزمات کا سلسلہ ختم کیا جائے،دینی مدارس کے ہونہار طلبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے لیے اسکالرشپ اور کوٹہ کی منظوری دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے مرکزی میڈیا سیل کی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے۔
دوہرا نظام تعلیم اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کیا جائے،مدراس کی رجسڑیشن اور بینک اکاونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنایا جائے۔،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کی روک تھام کی جائے،اور میڈیا کو اسلامی اصولوں کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھے اور بھارت کے ساتھ تمام معاہدات و تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط رکھے۔