علماء اور مشائخ کو کسی صورت حقیر نہ سمجھا جائے،مجاہد عبدالرسول
لاہور (سٹی رپورٹر)مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ علما ء و مشا ئخ اور اللہ والو ں کو کسی صور ت حقیرنہ سمجھا جائے،علما ء کو د ستار فضلیت اور تعلیمی اسناد اسی لیے دی جا تی ہیں کہ وہ عوام کی رو حانی تر بیت اوراصلاح کر سکیں ان خیا لات کااظہارانہو ں نے سنی تحریک شیخو پورہ کے انچار ج مو لانا شیر محمد مجتبائی کو سلسلہ عا لیہ قادریہ کی دستار خلا فت تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ دستار خلافت اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، علما ء کو ہمیشہ د ستار فضلیت اور تعلیمی اسناد سے اسی لیے نوازا جا تا ہے کہ وہ عوام کی رو حانی تر بیت اوراصلاح کر سکیں یہ بہت بڑی ذ مہ داری ہو تی ہے۔ دستار فضیلت اور سبق پڑھانے کی اجا ز ت ملنا بہت بڑی خیر بر کت ہے ایسے افراد کا تعلق آ پ علیہ سلام کی نسبت سے جڑ جا تاہے۔
۔ انہوں نے کہاکہ خو ش قسمت ہیں وہ لو گ جو اپنی ز ند گی اللہ کے دین کی اشاعت کیلئے وقف کر دیتے ہیں علما ء و مشا ئخ امت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں ان کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے
مجاہد عبدالرسول