منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا،سعید الحسن

  منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا،سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبا ئی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملاقات میں کہا کہ مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کی بنا پر مخالفین کی شے پر اغیار نے فائدہ اٹھا کر ملک کی ترقی کو پاش پاش کرنے میں ہمیشہ اہم کردارا دا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے۔ حکومت بجلی کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھا کر دیہاتوں کو منڈیوں اور شہروں سے منسلک کر رہی ہے۔صوبے کے تمام ہسپتالوں کو جدید بنا یا جا رہا ہے۔ جہاں علاج کی جدید قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ صوبہ بھر میں لینڈ کمپیو ٹرائزیشن کے ذریعے عوام کو جدید کمیوٹرائزڈ فرد و انتقالات فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی بنا پر جعلساز و لینڈ مافیا کی سر کوبی ممکن ہوئی ہے۔
سعید الحسن