وزیر اعظم عوام سے کئے جانے والے وعدے پورے کریں گے

وزیر اعظم عوام سے کئے جانے والے وعدے پورے کریں گے

لاہور (سٹی رپورٹر) ترجمان اوورسیز پاکستانی برائے چائنہ لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام خاطر جمع رکھیں اور وزیر اعظم کو اپنا کام کرنے دیں وزیر اعظم نے لوگوں سے جو بھی وعدے کئے ہیں وہ ان کو ہر قیمت پر پورا کریں گے اور پاکستان کو ایک خوشحال پاکستان بنائیں گے۔چین کا کامیاب دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اب حالات درست سمت کی طرف جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...