چائنہ میں وزیر اعظم کا تاریخی استقبال اپنی مثال آپ ہے

  چائنہ میں وزیر اعظم کا تاریخی استقبال اپنی مثال آپ ہے

لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ نئے پاکستان کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگا چین پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال اپنی مثال آپ ہے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جو معاہدے ہونگے ان سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور پاکستان دنیا میں ایک نئی معاشی قوت بن کر ابھرے گا جہاں پر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں لیکن اب عوام سمجھ چکیں ہیں کہ یہ سب ابو بچاؤ اور پھپھو بچاؤ کے لئے ہو رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...