آزادی مارچ میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اشرف جلالی

آزادی مارچ میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اشرف جلالی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی کہ تحریک لبیک مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاتحریک لبیک یارسول اللہؐ کوئی حادثاتی نہیں نظریاتی تنظیم ہے۔لہذا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت یا اس کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحریک لبیک یارسول اللہؐکا نصب العین ذاتی مفادات نہیں،سچے نظریات ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -