وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے ترقی کی راہیں کھلیں گی،ناصر سلمان

وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے ترقی کی راہیں کھلیں گی،ناصر سلمان

  

لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصرسلمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،دورے کے دوران پاکستان اور چائنہ نے بہت سے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں جس سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان کی معاشی حالت بھی بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان معاشی طور پر دنیا کے بہترین ممالک میں شامل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ امید ہے کہ ان کی ثابت قدمی اور ہمت سے پاکستان دنیا میں ایک معاشی انقلاب برپا کر دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -