تنظیم المدارس کے انتخابات میں علماء کی طرف سے محفوظ مشہد ی کی حمایت

تنظیم المدارس کے انتخابات میں علماء کی طرف سے محفوظ مشہد ی کی حمایت

  

 لاہور(پ ر).مدارس ایکشن کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کے مطابق اہل سنت کی اہم دینی و سیاسی شخصیات، شیوخ الحدیث اور مدارس ناظمین نے تنظیم المدارس کے 13 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں مفتی منیب الرحمن گروپ کے مدمقابل پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمایت کا اعلان کرنے والوں میں مفتی عبدالعلیم سیالوی (شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ لاہور)، خواجہ مدثر حسین تونسوی (سجادہ نشیں تونسہ شریف)، مفتی محمد قمر سعید سیالوی (شیخ الحدیث جامعہ رضویہ فیصل آباد)، پیر خالد سلطان قادری (مرکزی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان) علامہ صاحبزادہ عبدالمالک (جامعہ اکبر یہ میانوالی)، علامہ صاحبزادہ محمد داؤد رضوی (گوجرانوالہ)، مفتی محمد عارف سعیدی (سکھر)، علامہ فضل سبحان قادری (مردان)، پیر سید شجاعت حسین شاہ (نارووال)، مفتی محمد امین رضوی (پاکپتن)، مولانا فیض بخش رضوی (ملتان)، مفتی محمد وسیم قادری (کوٹلی آزادکشمیر)، مولانا فضل جمیل رضوی (لنڈی کوتل)، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس (پشاور)، مفتی گلزار حسین نعیمی (اسلام آباد)، خواجہ قمرالدین شاہ جمالی (ڈیرہ غازی خان)، پیر عابد حسین سیفی (لاہور)، پیر سید خلیل الرحمن چشتی (عارف والا) اور دوسرے علماء شامل ہیں۔ حمایت کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ صدر کے لئے پیر سید محفوظ مشہدی، ناظم اعلی کے لئے صاحبزادہ حسین رضا، چیئرمین امتحانی بورڈ کے لئے مفتی مشتاق احمد نوری، نائب ناظم اعلی کے لئے علامہ راحت عطاری، نائب صدر کے لئے علامہ آمین قادری کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -