کیڈٹ کالج پٹارو کے کیڈٹس کی ایسوسی ایشن کا اجلاس

کیڈٹ کالج پٹارو کے کیڈٹس کی ایسوسی ایشن کا اجلاس

لاہور(پ ر) کیڈٹ کالج پٹارو کے کیڈٹس کی ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہو رمیں منعقد ہوا جس کی میزبانی ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد ذکاء اشرف نے کی اس موقع پر مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے جوانوں کے لئے دعا کی گئی حال ہی میں کشمیر اور میرپور کے علاقوں میں زلزلے کے دوران وفات پانے والوں کے لئے بھی دعا کی گئی تقریب میں پٹارینز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر فاروق اعظم اور جنرل سیکرٹری بھی شریک ہوئے فاروق اعظم نے چودھری محمد ذکاء اشرف کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...