اے سی درگئی کا اچانک رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کا دورہ

اے سی درگئی کا اچانک رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید محمد عبداللہ نے بدھ کے روز اچانک رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے آر ایچ سی میں دستیاب ادویات اور مریضوں کو دیے جانے والے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری رجسٹرکو بھی چیک کیا۔بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے آر ایچ سی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پود الگایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -