کراچی، ایک اور ڈینگی کی مریضہ چل بسی، ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی

کراچی، ایک اور ڈینگی کی مریضہ چل بسی، ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی

  

اسلام آباد،کراچی (این این آئی)کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور فرد کی جان لے لی، 28 سالہ کنول اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھی۔خاتون کی ہلاکت کے بعد رواں سال ڈینگی سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج 28 سالہ کنول ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل ہوئی تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گئی جس کے بعد شہر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔انسدادِ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 119 افراد متاثر ہو گئے۔ترجمان انسدادِ ڈینگی کنٹرول پروگرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4270 تک جا پہنچی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 268 تک جا پہنچی ہے۔ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک بھر میں سے ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14 ہوگئی۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 137 مریض زیر علاج ہیں،پولی کلینک میں 6 مریضوں کی حالت تشوناک ہے، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 70 مریض داخل ہیں۔ ترجمان پمز کے مطابق گزشتہ چویبس گھنٹوں میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمزہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی 41 سے زائد ہو گئی۔وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ جڑواں شہر کی مربوط حکمت عملی سے ڈینگی کے کیسز میں آثار نمایاں ھونے لگے۔ بدھ کو ڈینگی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ ہوئی۔اجلاس میں ڈینگی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ڈینگی بخار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -