عمران خان ملک کو بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، نیر بخاری

    عمران خان ملک کو بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، نیر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ عمران خان ملک کو بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ نالائق شخص کے پاس ملک کی تعریف کیلئے ایک لفظ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جن کو کرپٹ کہتے تھے وہ سب ان کی کابینہ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ میں جہانگیر تریں اورعلیمہ خان سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر آعظم ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، کاش سلیکٹرز سلیکٹڈ کے دماغ میں ایک چھٹانگ عقل ہی ڈال دیتے۔

نیر بخاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -