انجمن پٹواریان و قانون گویان اے سی پبی کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج

  انجمن پٹواریان و قانون گویان اے سی پبی کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)انجمن پٹواریان و قانون گویان اے سی پبی کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج ضلع بھر کے پٹواریوں نے مکمل طور پر قلم چھوڑ اور تالا بندی کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں انجمن پٹواریان و قانون گویان کے ضلعی صدر کاشف خان خویشگی، جنرل سیکرٹری طارق اکبرخیل اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کی اے سی تحصیل پبی حلیمہ عبید کا پٹواریوں کے ساتھ رویے بہت ہی نامناسب ہے اور پٹواریوں کو بے جا تنگ کیا جاتا ہے جو کہ تحصیل پبی میں پٹواریوں کے کام کو متاثر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اے سی پبی حلیمہ عبید پٹواریوں کے ساتھ نرم برتاو کریں بصورت دیگر ہم انجمن پٹواریان و قانون گویان ضلع نوشہرہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے جس میں قلم چھوڑ اور پٹوار خانوں کی تالا بندی بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -