دفاعی کمیٹی کا سینئر افسروں کے اجلاس میں غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار

دفاعی کمیٹی کا سینئر افسروں کے اجلاس میں غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے سینئر افسران کے اجلاس میں موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت دفاع کے سینئر افسران کے اجلاس میں موجود نہ ہونے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔سائبر کرائم سے متعلق امور پر بریفنگ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی، داخلہ کے سیکرٹریز، نیکٹا، ایف ائی اے اور پی ٹی اے کے سربراہان بھی اجلاس میں نہ آئے۔اراکین کمیٹی نے متعلقہ سیکرٹریوں کے نہ ہونے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا،متعلقہ افسران کو نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے۔بعد ازاں کمیٹی کااجلاس کسی کارروائی کے بغیر 15 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

دفاعی کمیٹی اجلاس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -