حضرت عثمانؓ سے منسوب تاریخی الشعیبہ بندرگاہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام

حضرت عثمانؓ سے منسوب تاریخی الشعیبہ بندرگاہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے مغرب میں واقع الشعیبہ بندرگاہ کو مملکت میں سیاحتی سنگ میل کا درجہ حاصل ہے۔ اس کا شمار ملک کی تاریخی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔ یہ بندرگاہ بحیرہ احمر میں مچھلی کے شکار اور خوطہ خوری کے شوقین حضرات اور سیاحوں کیلئے خاص کشش رکھتی ہے۔تاریخی بندرگاہ شعیبہ مکہ معظمہ سے جنوب میں 90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ ساحل سمندر پر فطرت کے حسین اور قدیم نظاروں کے ساتھ اس بندرگاہ کا جزیرہ گھنے درختوں سے بھرا ہوا ہے۔تاریخی مصادر سے پتا چلتا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عثمانؓ بن عفان کے دور میں بندرگاہ کو جدہ منتقل کیا گیا۔ زمانہ جاہلیت اور اوائل اسلام میں یہ مکہ المکرمہ کی اہم ترین بندرگاہ سمجھی جاتی تھی۔جدہ میں سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس کی فوٹوگرافی کمیٹی کے چیئرمین عمر النھدی بھی اس بندرگاہ اور ساحل سمندر سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے شعیبہ بندرگاہ کے دورے کے دوران ایک ٹوٹے ہوئے بڑے بحری جہاز کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔بندرگاہ سمندری غوطہ خوروں کیلئے لطف اٹھانے کا پسندیدہ مقام ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آنیوالے سیاح اس کی قدرتی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور یہاں پر موجود ایک پرانے اور ٹوٹے ہوئے جہاز کی یادگاری تصاویر ضرور بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الفہد نامی یہ بحری جہاز 32 سال سے یہاں کھڑا ہے۔ لوگ اس کی تصاویر لینے کے ساتھ اس کے یہاں پر رکنے کے راز جاننے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شعیبہ بندرگاہ بحری جہازوں کے قبرستان کے طور پر مشہور ہے۔ یہاں پر ناکارہ ہونے والے جہاز لائے جاتے ہیں۔

بندرگاہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...