مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان)مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری، سُود میں ملوث ایک ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار، منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجادخان کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ اوتھانہ رستم مدثر خان کی قیادت میں تھانہ رستم پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے سُود میں ملوث ملزم امیر زمان سکنہ نواں کلے رستم سمیت منشیات فروش اورنگزیب ولد منتظر سکنہ طاؤس خیل سرخ ڈھیری کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوکر ملزمان کو گرفتار کر کے مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔