وفاقی حکومت نے عدالتوں کا مذاق بنارکھا ہے، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ

وفاقی حکومت نے عدالتوں کا مذاق بنارکھا ہے، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے عدالتوں سے مذاق بنارکھاہے آئے روز مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کے لئے نئے طریقوں سے درخواستیں دائرکی جاتی ہیں جس سے مقدمات کابوجھ بڑھتاہے اورطوالت کاشکاررہتے ہیں یہی صورتحال رہی تو ہم اٹارنی جنرل کاانتظاربھی نہیں کریں گے بلکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کیس میں دلائل دیں گے جس کے لئے وہ ہرقسم کی تیاری کریں فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روزایکشن ان ایڈپاؤرسول ریگولیشن سے متعلق صوبائی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف دائررٹ درخواستوں کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل تھا رٹ درخواستیں شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ اوردیگروکلاء نے دائرکررکھی ہیں جن میں صوبائی حکومت اوردیگرمتعلقہ حکام کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 5اگست2019ء کو ایکشن ان ایڈسول پاؤرریگولیشن کااختیارپورے صوبے تک بڑھادیاگیاہے جوکہ غیرآئینی اورغیرقانونی اقدام ہے کیونکہ فاٹاکی قبائلی حیثیت کے خاتمے اورصوبے میں انضمام کے بعداب ریگولیشن کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی اورصوبائی حکومت نے اب ریگولیشن کادائرہ کارپورے صوبے تک بڑھادیاہے جوکہ غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام ہے اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمدبٹ نے عدالت کو بتایاکہ اس کیس میں وفاقی حکومت کے اداروں کاکرداربہت زیادہے اس بناء قانون کے حوالے سے وفاق کو سنناضروری ہے جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ پوچھاکہ وفاقی حکومت کاکوئی نمائندہ ہے تو جواب نفی میں ملابعدازاں ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغرکنڈی عدالت میں پیش ہوئے اوربتایاکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چندروزقبل پشاورہائی کورٹ میں ایک درخواست دائرکی ہے جس میں موقف اختیارکیاہے کہ وہ اہم کیسز کی سماعت کے باعث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اوربعض امورکے حوالے سے وہ بیرون ملک جارہے ہیں اوروہ چونکہ خود اس کیس میں پیش ہوناچاہتے ہیں لہذاان کی وطن واپسی تک کی مہلت دی جائے اورکیس کی سماعت ملتوی کی جائے جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ یہ کوئی ایساعذرنہیں جس پرسماعت ملتوی کی جائے چونکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اگراٹارنی جنرل پیش نہیں ہوسکتے تو ڈپٹی اٹارنی جنرل کو اس کیس میں دلائل دیناہوں گے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جوآرڈیننس جاری ہواہے وہ 4نومبرکوختم ہوجائے گااورچارنومبرکے بعدیہ خودبخودغیرموثرہوجائے گاجس پرعدالت نے سماعت17اکتوبرتک ملتوی کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...