26لاکھ روپے نقدی، 4ہزار سعودی ریال اور سونا چوری کرنے والاڈکیت گینگ گرفتار
چارسدہ (بیور و رپورٹ) سرڈھیری پولیس کی بڑی کاروائی۔ 26لاکھ روپے نقدی، 4ہزار سعودی ریال اور سونا چوری کرنے والا ڈکیت گروہ ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد۔ ڈکیت گروہ کا تعلق بین الااضلاعی گروہ ہے۔دوران تفتیش ڈکیت گروہ سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی سنسنی خیز انکشافا ت کی توقع ہے۔ ڈی ایس پی آیاز محمود۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سرڈھیری احمد آباد میں عزیز اللہ ولد بخت اللہ کے گھر پر نامعلوم ڈکیت گروہ نے چڑھائی کرکے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 26 لاکھ روپے نقدی، 4 ہزار سعودی ریال اور 4 تولہ طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کرکے رفو چکر ہو گئے۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کری دیئے۔ ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدی عرفان اللہ خان کے زیرِ نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن افتخار شاہ خان،ڈی ایس پی سرڈھیری آیاز محمود خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان ایس ایچ او تھانہ خانمائی بہرمند شاہ خان،انوسٹی گیشن آفیسرعبدالحکیم اور اے ایس آئی کلیم خان پر مشتمل اپریشنل اور تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیکر جدید سائنسی بنیادوں پر ڈکیت گروہ تک رسائی حاصل کی اور ڈکیت گروہ کے تین ملزمان عالمزیب ولد غلام سرور سکنہ تارو جبہ، اختر گل ولد زیارت گل سکنہ چغل پورہ پشاور اور رازق شاہ ولد کریم اللہ سکنہ پڑانگ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان سے لوٹی ہوئی رقم میں پونے 9لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ڈی ایس پی آیاز محمود کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیا ہے اور مزید تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ اس موقع پر متاثرہ خاندان کے درجنوں افراد تھانے میں موجود تھے جنہوں نے پولیس کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ سمیت سرڈھیری پولیس کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔