ٹانک، پاک فوج کے تعاون سے ٹیوب ویل کا افتتاح

  ٹانک، پاک فوج کے تعاون سے ٹیوب ویل کا افتتاح

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک فوج کی کوڑ بٹالین کے تعاون سے نواحی علاقہ کوٹ حبیب میں شہریوں اور مدرسے کے طلباء کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کیا ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ حبیب میں پاک آرمی کی کوڑ بٹالین کے تعاون سے عوامی سہولت کے پیش نظر ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا اسی حوالے سے افتتاحی تقریب جامع حبیبیہ میں منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین،کوڑ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل عامر،کیپٹن نعیم سمیت علاقائی مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بریگیڈئیر امتیاز نے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا بریگیڈئیر امتیاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہے جبکہ مذکورہ ٹیوب ویل کے پانی سے مسجد میں آنے والے نمازیوں،عام شہریوں اور مدرسے میں پڑھنے والے طلباء کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی تقریب کے موقع پر کوڑ بٹالین کی طرف سے مقامی مسجد کے لئے کھڑکیاں اور دروازہ بھی فراہم کیا گیا علاقائی مشران نے پاک فوج کوڑ بٹالین کی علاقہ میں امن وامان برقرار رکھنے اور علاقائی مفاد میں اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -