رولز کیخلاف نیشنل بنک میں تقرریاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  رولز کیخلاف نیشنل بنک میں تقرریاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد (این این آئی)بنک رولز کے خلاف نیشنل بنک میں تقرریاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں پر چل رہا ہے، پاکستان کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ لگ رہا ہے حکومت مستقل ملازمتوں کا خاتمہ کرکے عارضی ملازمین رکھنا چاہتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وزیر اعظم سے لے کر چپڑاسی تک تمام نوکریوں پر عارضی ملازمین رکھنے پڑے گے۔ درخواست گزار نے کہاکہ مستقل پوسٹ پر عارضی ملازم تعینات نہیں کیا جا سکتا، صدر نیشنل بنک نے نیشنل بنک سروس رولز کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

چیلنج

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...