سندھ حکومت کاشاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر چھٹی کا اعلان
کراچی (این این آئی)صوفی شاعر شاہ عبدا للطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر حکومتِ سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ہر سال کی طرح سالِ رواں بھی پیر 14 صفر 1441ھ بمطابق 14 اکتوبر 2019 کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 276 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔چیف سیکریٹری سندھ نے اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 14 اکتوبر کو صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز، بلدیاتی اداروں اور نجی تعلیمی ادارو ں میں بھی چھٹی ہوگی۔معروف صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر 3 روزہ تقریبات منعقد ہوں گی، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا جائے گا۔عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آئیں گے جن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔
چھٹی کا اعلان