سام سنگ پاکستان میں طاقتورگلیکسی اے 30 اوراے10لانچ کریگا

سام سنگ پاکستان میں طاقتورگلیکسی اے 30 اوراے10لانچ کریگا

لاہور(پ ر)سام سنگ الیکٹرونکس پیش کر رہا ہے جدید ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ Galaxy A30 اور A10موبائل فونز، خاص ان کے لئے جو اپنے تجربات کو فوری طور پر دوسروں کے ساتھ شیئر کر نا چاہتے ہیں۔ ایک با کمال کیمرا، غیر متزلزل ڈسپلے اور طویل ترین بیٹری کے ساتھ یہ نئے سمارٹ فونز ان تمام فیچرز کو یکجا کئے ہوئے ہیں جو صارفین کے لئے اہم ترین ہیں۔سام سنگ الیکٹرونکس کے مینیجنگ ڈایئریکٹررائے چنگ نے کہا کہ سمارٹ فونز لوگوں کی زندگیوں کا اہم حصہ ہیں، جس کے ذریعے وہ ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہیں، اور ایک دوسرے کے ساتھ با آسانی اپنے تجربات پر بات کر سکتے ہیں۔ہماری مسلسل کوشش ہوتی ہے کہ اپنے صارفین کو جدید ترین اور بہترین موبائل فونز دیں۔ Galaxy A سیریز میں نئے اظافے ایک بہتر کارکردگی کی جانب ایک اور قدم ہیں۔ ٖGlaxy A30sٖٖGalaxy A30s کا سب سے اہم اس کے پیچھے کے ٹرپل کیمرا ہے، جو کہ اب 25MBکا مرکزی کیمرا، 8MPکا الٹرا وائیڈ کیمرا اور ایک نیا 5MPکا ڈیپتھ کیمرا ہے۔ اس نئے کیمرے میں شامل لائیو فوکس فیچر کی مدد سے آپ پروفیشنل کوالٹی کے ایفیکٹس لگا کر حقیقت سے زیادہ قریب تر تصاویر باآسانی لے سکتے ہیں۔انٹیلی جنٹ فلا ڈیٹیکٹراورسینسرآپٹی مائزر جیسے سمارٹ کیمرا ٹولز کی مدد سے گلیکسی اے 30ایس سے تصویر لینا آسان ہو گیا ہس کے علاوہ Galaxy A30sمیں اب فنگرپرنٹ آن سکرین سکینر بھی شامل ہے جو بیرونی ڈیزائین کو متاثر کئے بغیر ڈیٹا کو محفوظ بناتا ہے۔

Galaxy A10s

Galaxy A10s ر ابطوں کی جدید دنیا کی سے ہم آہنگ رہتے ہوئے زبردست کارکردگی پیش کرتا ہے۔ 4000mAhبیٹری کے ساتھ Galaxy A10s، دن بھر آپ کا ساتھ دے گا، چاہے آپ اس پر گیمز کھیلیں، ویڈیو دیکھیں یا براڈکاسٹ کریں۔نئے اور جدید ڈؤیل کیمرا سے آپ لے سکتے ہیں زیادہ واضح اور روشن تصاویر جبکہ گہرائی جانچنے کی صلاحیت پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی تصویروں کے لئے خاص ایفییکٹس دیتے ہیں۔ Galaxy A10sکی بے مثال 6.2انچ Infinity-V Display آپ کے پسندیدہ مواد کو اور بھی زیادہ مسحور کن بناتے ہیں، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر سے آپ کا فون اور تمام معلومات مکمل محفوظ رہیں گی۔

مزید : کامرس


loading...