زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے پنجاب حکومت نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ڈاکٹرسلمان شاہ

زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے پنجاب حکومت نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ...

 لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے (بائیو اکانومی۔فیوچر آف پاکستان) کے عنوان سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار کا مقصدزراعت میں ٹیکنالوجی کا استعمال،ریسرچ سنٹر کے قیام،صنعتی ترقی کو فروغ دینا،ہائبرڈ سیڈ کی مدد سے کپاس،چاول،گنا اور گندم کی پیداوار میں اضافہ سے متعلق آگاہی دینا تھا۔اس موقع پرمشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر سلمان شاہ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی مصنوعات کی بہتر پیدوار کے لیے پنجاب حکومت نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے گریڈنگ،پیکجنگ اور بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنا بہت ضروری ہے۔پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پانی کے ضیاع کو کنٹرول کرنا،ویلیو ایڈیشن کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ زراعت کی پروڈکٹزکوخام مال کی بجائے ویلیو ایڈیشن کے بعد ایکسپورٹ کیا جائے۔شعبہ زراعت کی پروڈکشن میں اضافے کیلئے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے۔زراعت میں نئی طریقوں کو متعارف کروانے اور ریسرچ کے لئے انڈسٹری اور اکیڈمک روابط کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔کیش کروپ اور گرین ہاؤسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔آلودگی کے خاتمے اور کسانوں کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کرئے۔کسانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آگاہی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے۔پانی کی کمی کو مد نظر رکھ کر آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنایا جائے۔شو گر انڈسٹری کو اپ گریڈ کیا جائے۔سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی نے کہاکہ موسمی تبدیلیاں کو مد نظر رکھا کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔قدرتی وسائل کے موثر استعمال سے ملک کی خوشحالی کے لئے پائیدار حکمت عملی کو فروغ دینا ہو گا۔ زرعی ساخت میں استحکام کی تشخیص کیلئے جدید ٹیکنالوجی موجود ہے صرف استعمال کی ضرورت ہے۔بائیو باس کا استعمال مجموعی طور پر معیشت پر مثبت اثرات رکھتا ہے۔ایف پی سی سی آئی نائب صدر شیریں ارشد خاں نے کہاکہ بائیو اکانومی پاکستان کے معاشی بحران کو کم کر سکتی ہے۔پاکستان میں زراعت کا شعبہ معاشی بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اجلاس کے شرکاء نے بھی بائیو ٹیکنالوجی کی اہمیت اورشعبہ زراعت کو درپیش مسائل کے حل اور معیشت کے بحران کے خاتمہ بارے اپنی اپنی تجاویز کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس


loading...