یونیورسٹیوں کوایسکو ماڈل پر سولرسسٹم لگانے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

یونیورسٹیوں کوایسکو ماڈل پر سولرسسٹم لگانے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

  

لاہور(پ ر)انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا) کے زیراہتما م پنجاب کی یونیورسٹیز کوایسکو ماڈل پر سولرسسٹم لگانے کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیااس پراجیکٹ میں یونیورسٹیز کی چھت پر لگائے گئے سولر سسٹم سے ہونے والی بچت یونیورسٹیز اپنے دیگر تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔ ورکشاپ میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، سیکرٹری انرجی محمد عامر جان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ انرجی کے شارٹ فال پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بہت سے پراجیکٹس پر کام بھی ہو رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاور جنریشن کے ساتھ ساتھ انرجی کنزرویشن نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور اسی طرح ہم انرجی کرائسز پر قابو پا سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر ملک صوبائی وزیر برائے توانائی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کئی ایک سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ ورکشاپ بھی اسی سلسلے میں منعقد کی گئی ہے۔

ورکشاپ میں ایم ڈی پیکا عدنان مدثر، پروگرام مینجر عبدالرحمن و دیگر نے شرکت کی، شرکاء نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہا۔

مزید :

کامرس -