پاکستان پوسٹ نے ڈاک کاعالمی دن منایا
لاہور(پ ر) یونیورسل پوسٹل یونین کے تحت پاکستان پوسٹ روایتی طورپر ہر سال 9اکتوبر کوڈاک کا عالمی دن مناتا ہے۔ مسابقتی ماحول اور صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ دورحاضر کے جدید تقاضوں اورجدید ٹیکنولوجی سے ہم آہنگ ہوکر پوسٹل سروسز معیاری اور سستی ڈاک، مالیاتی خدمات، ای خدمات، لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک نئے جذبہ کے ساتھ فراہم کرنے پر کار فرما ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کے مقاصد ڈاک کے نظام کو مزید مضبوط اورمربوط کرنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان پوسٹ نے 9 اکتوبر کوڈاک کا عالمی دن منایا۔
ڈائریکٹور یٹ جنرل پاکستان پوسٹ کی بلڈنگ واقع سیکٹرG-8/4 ، اسلام آباد میں ڈاک کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک سادہ مگر پرُ وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں یو۔پی۔یو کے جھنڈے کی پرچم کُشائی چیئرمین / ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے کی۔ تقریب میں پاکستان پوسٹ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر یو۔پی۔ یو کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام جناب ارشد علی خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) نے پڑھ کر سنایا۔ اس موقعہ پر محکمہ ڈاک کے ملازمین اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین / ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے کہاکہ پاکستان پوسٹ کو یو۔پی۔یو کے عالمی سطح پر ڈاک کے اہداف اور امنگوں سے مکمل طور پر پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کی کوششوں کو یو پی یو فورم پر انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آبادی اورانسانی وسائل کی بنیاد پر پاکستان پوسٹ دنیا کے اہم ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہے۔ انہوں نے مسابقتی ماحول میں ملک بھر میں پوسٹل نظام کوبہتر بنانے کے لیے مکمل لگن اور جانفشانی سے کام کرنے کے لیے پوسٹل کارکنورں پرزور دیا۔