سمارٹ فون اوپو رواں ماہ رینو2سیریز متعارف کروائے گا

سمارٹ فون اوپو رواں ماہ رینو2سیریز متعارف کروائے گا

لاہور(پ ر)عالمی سرکردہ اسمارٹ فون برانڈ اوپو صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کے از سر نو وضاحت کے وعدے کے ساتھ پاکستان میں اپنی Reno2سیریز اکتوبر میں متعارف کرارہا ہے۔اوپو کی یہ جدید کامیاب سیریز فوٹو گرافی کی اضافی خصوصیات کے ساتھ آئی ہے جس میں 48MP quadکیمرہ سیٹ اپ،20x ڈیجیٹل زوم کی مدد سے 5xہائبرڈ زوم،الٹرا کلیئر نائٹ شاٹس کیلئے الٹرا ڈارک موڈ،انسانی آنکھ کیلئے پوشیدہ تفصیلات اور صاف و ہموار وڈیو کیلئے الٹرا اسٹیڈی وڈیو ”ایکشن کیمرہ“ شامل ہیں۔

Renoہے کیا؟

OPPO Renoکی کہانی نوجوانوں کی تخلیقات کو متاثر کرنے کے عزم لئے 2019کے موسم گرما میں متعارف کرائی گئی پہلی Renoسیریز سے شروع ہوتی ہے۔یہ ان نوجوانوں کیلئے تیار کیا گیا جو اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے اور خود کا اظہار چاہتے تھے،

OPPO Reno Seriesنے فوری طور پر اپنے صارفین کو تخلیقاتی ڈیزائن اور اسٹائلش نمود سے باختیار بنایا۔

سرکردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی تخلیقات کا اجراء:

اوپو موبائل فوٹو گرافی کو ہر ممکن حد سے آگے بڑھاتا ہے،اور OPPO Reno2سیریز اوپو کا پہلا ہینڈ سیٹ ہوگا جو کہ quadکیمرہ سیٹ اپ کی خصوصیت سے لیس ہوگا۔اس فون کی تخلیقاتی ٹیکنالوجی صارفین کوبلا روک ٹوک جگہ یا وقت،تنگ گلیوں سے شہر کی دیواروں تک،سرسبز ساحلوں سے تاریک راتوں تک اپنے ذہنوں کو نئے امکانات اور زاویوں کی جانب کھولنے کے حوالے سے نقطہ نظر توڑنے کے قابل بنائے گی۔

مزید : کامرس


loading...